آئی فون اسمگلنگ کیس میں ملزم کو قید کی سزا؛ تمام جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم
Criminal in handcuffs
راولپنڈی میں ایک عدالت نے آئی فون اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سال سخت قید کی سزا کیساتھ ساتھ اس کی جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا
ملزم ظہور پر 3 کروڑ 14 لاکھ روپے مالیت کے 60 آئی فون اسمگل کرنے کا مقدمہ درج تھا۔
ملزم دبئی سے قیمتی آئی فون پاکستان اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا۔ ملزم ظہور کو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا ۔
کیس پر فیصلہ انسداد کسٹم جرائم کی خصوصی عدالت کی جج شبانہ رسالت نے سنایا۔
ٹرائل کے دوران جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ظہور کو 6 سال سخت قید کی سزا سنا دی۔
اس کے علاوہ عدالت نے ملزم کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ بھی ضبط کرنے کا آرڈر جاری کیا۔
ملزم کے قبضہ سے 60 ڈبا بند آئی فون بارآمد ہوئے تھے جو کو عدالت نے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے بعد پولیس نے ملزم کو کمرہ عدالت سے حراست میں لے کر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا