ثنا میر کے ’آزاد کشمیر‘ کہنے پر تنازع، انڈین صارفین کا سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
ایشیا کپ 2025 کے دوران انڈیا اور پاکستان کے درمیان کرکٹ تنازعات کے بعد اب ویمنز ورلڈ کپ میں بھی اس سلسلے کا آغاز ہو گیا ہے۔
سابق پاکستانی خواتین کرکٹ کپتان ثناء میر نے کمینٹری کے دوران ایک حوالہ دیا جس کے بعد ان پر انڈین کرکٹ فینز کی جانب سے سخت تنقید کی جا رہی ہے۔
جمعرات کو کولمبو میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ میں ثناء میر نے پاکستانی بیٹسمین نتالیہ پرویز کے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کا تعلق ’آزاد کشمیر‘ سے ہے۔
ثناء میر کا کمینٹری کے دوران کہنا تھا کہ ’کئی کھلاڑی نئے ہیں، نتالیہ پرویز کشمیر سے ہیں، آزاد کشمیر سے، مگر انہوں نے زیادہ تر کرکٹ لاہور میں کھیلی ہے۔‘
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر صارف سنائل نے اس معاملے پر رائے دیتے ہوئے لکھا کہ ’مرد اور خاتون کی تفریق کے بغیر سارے پاکستانی جاہل ہیں، اگر بی سی سی آئی اور آئی سی سی میں تھوڑی سی بھی شرم باقی ہے تو ثنا مرزا پر پابندی لگائیں۔
ایکس صارف کمب کرنی نے لکھا کہ ’یہ کوئی زبان کی غلطی نہیں ہے کہ آپ پہلے کشمیر کہیں اور پھر آزاد کشمیر کہیں، بی سی سی آئی کو ثنا میر کے خلاف شکایت درج کرنی چاہیے۔