Automatic Urdu Date Only
Untitled design (18)
Automatic Urdu Date Only
Automatic Urdu Date Only

خوشبو کا یوٹرن، طلاق کی خبروں پر نیا بیان سامنے آگیا

0
image

حال ہی میں اداکارہ نے مقامی صحافی کو انٹرویو دیا اور علیٰحدگی سے متعلق اپنے ماضی کے بیان پر یوٹرن لے لیا۔

انہوں نے کہا کہ بعض میڈیا اداروں نے خبر چلائی کہ میری اور ارباز کی طلاق ہوگئی ہے جبکہ میں نے اس وقت یہ کہا تھا کہ آپ اس بارے میں ارباز سے سوال کریں۔ میں ارباز کے خلاف نہ کبھی گئی ہوں اور نہ کبھی جاؤں گی، وہ میرے بچوں کے باپ ہیں اور میں ابھی بھی ان کے نکاح میں ہوں۔  ارباز نے مجھے طلاق نہیں دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خوشبو نے ایک انٹرویو میں ارباز خان پر دھوکا دہی کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ ارباز میرے لیے سب کچھ تھے لیکن جب بھی کسی مشکل وقت میں مجھے ان کی ضرورت پیش آئی تو وہ میرے ساتھ نہیں تھے، جس پر مجھے بہت افسوس ہوتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میرا اور ارباز کا کوئی جھگڑا نہیں ہوا وہ بس بغیر بتائے کہیں چلے گئے اور واپس نہیں آئے، انہیں گئے ہوئے 5 برس بیت چکے ہیں لیکن آج بھی وہ میری یادوں میں میرے ساتھ ہیں، مجھے اس بات کا بہت دکھ ہے کہ مجھے کئی برسوں سے انہیں دیکھنے کا موقع بھی نہیں ملا، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ وہ ہمیں چھوڑ کر کیوں چلے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *