Automatic Urdu Date Only
Untitled design (18)
Automatic Urdu Date Only
Automatic Urdu Date Only

نابالغ لڑکی کا اغوا اور زیادتی، ملزم کو سزا سنادی گئی

0
نابالغ لڑکی کا اغوا اور زیادتی

بھارت کے حیدرآباد میں عدالت نے مجرم کو نابالغ لڑکی کا اغوا اور عصمت ریزی کے معاملے میں 32 سال قید کی سزا سنائی، ساتھ ہی 75000 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ 2022 میں نلگنڈہ ٹو ٹاؤن پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک لڑکی کے اغوا اور عصمت ریزی کے معاملے میں سنایا گیا ہے۔

20 ستمبر 2022 کو نارکٹ پلی منڈل کی ایک لڑکی کو نلگنڈہ ٹو ٹاؤن پولیس اسٹیشن کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا۔ دوران تفتیش معلوم ہوا تھا کہ پاناگل کے جی چندو نے اسے اغوا کیا اور اس کی عصمت ریزی کی۔ اس سلسلے میں ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

عدالت نے کئی مراحل میں کیس کی سماعت کی تھی آج حتمی فیصلہ جاری کیا۔ جج روجارمانی نے ملزم چندون کو مجرم قرار دیتے ہوئے اسے 32 سال قید کی سزا سنائی اور 75 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا ساتھ ہی متاثرہ کو 10 لاکھ روپے کے معاوضے کا بھی حکم دیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں جنسی زیادتی کے واقعات عام ہیں اور مودی حکومت ان معاملات پر خاتون تماشائی کا کردار ادا کرتی چلی آئی ہے، اس سے قبل ایک اور واقعے میں انسان نما وحشی انسان نے اسپتال کے مردہ خانے میں خاتون کی لاش کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا کر انسانیت کو شرما دیا تھا۔

ایک انسانیت کے لبادے میں وحشی درندے نے اسپتال کے مردہ خانے میں داخل ہو کر خاتون کی لاش کو بھی نہ بخشا اور جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

یہ المناک واقعہ بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا جہاں پوسٹ مارٹم کے لیے ایک خاتون کی لاش لائی گئی تھی اور اس کو مردہ خانے میں رکھا گیا تھا، لیکن مردہ جسم بھی محفوظ نہ رہا اور ایک نوجوان نے جنسی زیادتی کی۔

12 سالہ بچے کا قتل، مدرسے کے 5 نابالغ طالب علم گرفتار

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ شرمناک واقعہ ڈیڑھ سال پرانا ہے۔ تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ اب منظر عام پر آیا ہے، جس نے پورے ملک میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

ڈیڑھ سال تک یہ واقعہ کسی کے علم میں نہیں آیا۔ تاہم دو روز قبل جب اسپتال کے عملے نے مردہ خانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ریکارڈ کا جائزہ لیا تو یہ ہولناک جرم منظر عام پر آیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *