پنجاب کے منصوبے شفافیت کی علامت، مخالفین کے کلرکوں سے بھی اربوں نکلتے ہیں: عظمیٰ بخاری

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے کی تاریخ کی سب سے زیادہ منصوبے شروع اور مکمل کرنے والی وزیر اعلیٰ ہیں۔ پنجاب حکومت کے تمام منصوبے شفافیت، میرٹ اور عوامی خدمت کا مظہر ہیں،جن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں۔ماضی کی حکومتوں نے صرف وعدے کیے، پی ٹی آئی نے50 لاکھ گھروں اور 1 کروڑ نوکریوں کے دعوے کیے مگر عملی طور پر ایک بھی وعدہ پورا نہ کر سکی۔ اس کے برعکس، پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین میں 10 ارب روپے کی خطیر رقم تقسیم کی جبکہ کسان کارڈ پروگرام کے تحت 10 لاکھ سے زائد کسانوں میں 100 ارب روپے تقسیم کیے گئے۔