Automatic Urdu Date Only
Untitled design (18)
Automatic Urdu Date Only
Automatic Urdu Date Only

کیا ’پنڈی ایکسپریس‘ شعیب اختر کا 22 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا؟

0
2195870-579509136
آسٹریلیا کے فاسٹ بالر مچل سٹارک نے انڈیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے دوران ایک معمول کی گیند کروائی جس نے چند لمحوں کے لیے شائقینِ کرکٹ کو حیران کر دیا کہ کیا شعیب اختر کا 22 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے؟ تاہم براڈکاسٹرز نے اسے سپیڈو میٹر کی تکنیکی غلطی قرار دیا۔  
مزید پڑھیں
 اتوار  کو آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران ایک لمحے کے لیے شائقینِ کرکٹ حیران رہ گئے، جب آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل سٹارک نے اپنے دوسرے اوور کی پہلی گیند انڈین بیٹر روہت شرما کو کروائی، جس کی رفتار سکرین پر 176.5 کلومیٹر فی گھنٹہ دکھائی گئی۔ 
یہ رفتار دیکھ کر شائقین میں دلچسپی اور حیرت کی لہر دوڑ گئی، تاہم کچھ ہی دیر بعد براڈکاسٹرز نے وضاحت کی کہ یہ تکنیکی خرابی کے باعث ہوا ہے، جو کہ گیند کی حقیقی رفتار نہیں جبکہ گیند کی سپیڈ 140 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔
اس منظر نے چند لمحوں میں کرکٹ دنیا کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی اور سوشل میڈیا کے صارفین بھی حیران ہونے لگے اور ایکس کے گروک سے بھی معلوم کرنے لگے کہ کیا واقعی سٹارک نے شعیب آختر کا 22 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے؟
یہ ایک ایسا لمحہ تھا کہ شائقین کو لگا شاید مچل سٹارک نے شعیب اختر کے 2003 ورلڈ کپ میں بنائے گئے ’دنیا کے تیز ترین گیند، جس کی سپیڈ 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے‘، کے ریکارڈ کو توڑ دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *